Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184538
Published : 11/12/2016 16:45

ایران کی سیکورٹی اور معیشت مغرب سے وابستہ نہیں:ایرانی وزیرانٹیلی جینس

ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا ہے کہ تہران اپنے پڑوسیوں اور مغربی ایشیا کے ملکوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔


ولایت پورٹل:تہران میں علاقائی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید محمود علوی نے کہا کہ ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں اور مغربی ایشیا کی سلامتی کے لیے، نظریاتی تعاون اورعملی اقدامات کے لیے تیار ہے،ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے واضح کیا کہ ایران کی سیکورٹی اور معیشت مغرب سے وابستہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتیں خطے کی بدامنی کو اپنے مفادات کی تکمیل کا ذریعہ سمجھتی ہیں لہذا بیرونی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے خطے کے عوام اور حکومتوں کو متحد ہونا پڑے گا،سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیل اور توانائی کے ذخائر کے بارے میں یورپ اورامریکہ کی پالیسیاں مشرق وسطی کے استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی روایتی اور فرسودہ پالیسیوں نے بھی مغربی ایشیا کے استحکام کومشکلات سے دوچار کر رکھا ہے،ایران کی خارجہ تعلقات کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے اس موقع پر کہا کہ خطے کی حساس صورتحال کے پیش نظر علاقائی سلامتی سے متعلق اجلاس کا انعقاد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے علاقے کو مختلف طرح کے بحرانوں اور جارحیت کا سامنا ہے اور قوموں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں جس کے تدارک کی راہیں تلاش کرنا تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17