Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184542
Published : 11/12/2016 17:26

روس نے کیا شام میں300سے زائد داعشی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع نے تدمر کے مضافات میں300سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ولایت پورٹل:روسیا الیوم نےنقل کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے تدمر شہر کے مضافات میں داعشی ٹھکانوں پر 64بار حملے کئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 300 داعشی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں،واضح رہے کہ شامی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےاعتراف کیا تھا کہ تدمر کے بعض علاقوں پر داعش نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے،داعش کے تدمر شہر میں داخلے کے فوری بعد شامی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا اور دہشت گردوں نے مضافاتی علاقوں میں جاکر پوزیشنیں سبنھال لی تھیں،واضح رہے شامی فوج نے تدمر شہر کو مارچ کے مہینے میں دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24