Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184545
Published : 11/12/2016 18:19

سعودی لڑاکا طیاروں ایک بار پھریمن کے عام شہریوں کو دکھایا زور

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی حالیہ بمباری میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔


ولایت پورٹل:یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات، مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ اس حملے میں بعض عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رازح علاقے پر بھی سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں 2 عام شہری جاں بحق اور 3 دیگر زخمی ہوگئے،ادھر العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے مآرب اور الجوف صوبوں کے مختلف علاقوں میں واقع سعودی پٹھووں کے ٹھکانوں پر میزائل اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی پٹھو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں،اسی طرح گزشتہ رات اعلان کیا گیا کہ یمن کے جنوبی علاقوں میں اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے ٹھکانوں پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14