Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184552
Published : 11/12/2016 19:4

انتہاپسندی اور دہشتگردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:ترکی میں تعینات ایرانی سفیر

ترکی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گزشتہ رات استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


ولایت پورٹل:ترکی میں تعینات ایرانی سفیر "محمد ابراهیم طاهریان فرد" نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے استنبول میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرکے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی ایک سکے کے دو رخ ہیں اور استنبول میں ہونے والے حملوں سے ایک بار پھر دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کے مزید تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت نمایان ہوجاتی ہے،واضح رہے گزشتہ رات استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 شہری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہے۔ اس حملے میں پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوئےترکی کی حکومت نے اتوار کو ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔  
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17