Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184559
Published : 12/12/2016 15:24

سعودی جنگی طیاروں نے صنعا پر بے دریغ برسائے کلسٹر بم

آل سعود کے اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت کے متعدد علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔


ولایت پورٹل:المیسرہ نے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں پر25مرتبہ وحشیانہ حملے کرکے بموں کی بارش برسائی ہے،المیسرہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے «وادی الدسر»اور«بنی حشیش» پر13مرتبہ فضائی حملے کئے ہیں،بنی مطر نامی شہر کے علاقے جبل ظفار پر7بار جبکہ الرئاسہ اور منصہ السبعین کے علاقوں پر تین بار وحشیانہ حملے کئے گئے ہیں،اسی طرح آل سعود کے درندہ صفت فضائیہ کے پائلٹوں نے 6 بار صوبہ صعدہ کے شہر «شدا» پر بمباری کی ہے،ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، «باقم» شہر کو بھی 14 بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے،سعودی فضائی حملوں میں نہایت بے دردی کے ساتھ کلسٹر بم استعمال کئے گئے ہیں،دوسری طرف سعودی فوج نے «منبه» نامی شہر پر کئی میزائل داغے ہیں،ان حملوں کے نتیجے میں کئی یمنی نہتے شہری خاک وخون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16