Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184563
Published : 12/12/2016 18:2

جرمنی کے اخبار نے جنرل سلیمانی کو بنایا ہیرو پر آل سعود کو لگی آگ

جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کررہا ہے۔

ولایت پورٹل:جرمن اخبار تاکس اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے  دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کررہا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق میجر جنرل سلیمانی اعلی سیاسی اور فوجی مہارت رکھتے ہیں اور انھوں نے شام و عراق میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں تاریخي اور بے مثال کردار ادا کیا ہے،جرمن اخبار کے مطابق جنرل سلیمانی موصل میں عراقی فوجی آپریشن میں بھی بہترین کردار ادا کررہے ہیں،حلب آّریشن میں انھیں طوفان کے عنوان سے یاد کیا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق حلب آزاد ہونے  کے بعد یہ تاریخي  کارنامہ  ان کی زندگی میں ثبت ہوجائے گا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18