Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184574
Published : 13/12/2016 16:21

اسرائیل کو دہشتگردی کرنے کے لیے امریکہ نے دی600ملین ڈالرکی امداد

امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔


ولایت پورٹل:ذرائع نے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے حال ہی میں اسرائیل کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی ہے جس کے تحت امریکی حکومت اسرائیل کو میزائل شکن نظام’آئرن ڈوم‘ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 600 ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔ اسرائیلی عبرانی جریدے’معاریف‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کے ایام میں امریکی کانگریس میں اسرائیل کیلئے اضافی دفاعی بجٹ کا بل پیش کیا گیا تھا۔ کانگریس نے مختصر بحث کے بعد اسرائیل کو 600 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے راکٹ شکن نظام ’آئرن ڈوم‘ کو بہتر بنانے کیلئے ادا کی جائیگی۔ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینیوں کے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے دیسی ساختہ راکٹوں کو فضاء میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17