Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184583
Published : 13/12/2016 19:6

برطانیہ نے کیا آل سعود کے جرائم کا دفاع

برطانیہ کے وزیر جنگ نے یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کا دفاع کیا ہے۔


ولایت پورٹل:برطانیہ کے وزیر جنگ مائیکل فالون نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جانب سے مسلسل جاری حملے، کہ جن میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں، ریاض کا حق ہے۔ انھوں نے سعودی عرب کے ساتھ برطانیہ کے قریبی سیاسی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اپنا دفاع اور یمن کا بحران حل کرنا ہے۔ برطانیہ کے وزیر جنگ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ بوریس جانسن نے حال ہی میں سعودی عرب پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے نیابتی جنگ کررہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر جنگ نے شام کے بارے میں بھی کہا ہے کہ ان کا ملک اسی صورت میں بحران شام کے حل کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھا سکتا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان موجودہ سیاسی کشیدگی ختم ہو جائے اس لئے کہ برطانیہ، روس کو اپنا شریک ملک نہیں سمجھتا کہ بحران شام کے حل میں روس کے ساتھ کوئی تعاون کرے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22