Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184589
Published : 14/12/2016 16:24

آل سعود قتل عام کرتی ہے یمنی عوام کا، اسلحہ نہیں دیں گے اب:امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اس ملک کو اب ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی۔

ولایت پورٹل:امریکہ نے سعودی عرب کو یمن میں جاری جنگ کیلئے دیے جانے والے ہتھیاروں کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کارروائیوں میں بڑی تعداد میں عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں جس کی وجہ سے اب ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی،غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی حکومت کا یہ قدم 20ماہ سے جاری یمن جنگ جس میں10ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں"، پراوباما کے تحفظات کو ظاہر کرتا ہے،امریکہ کا یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے حکومت سنبھالنے سے پہلے واشنگٹن اور ریاض کے باہمی تعلقات میں تناؤ پیدا کرسکتا ہے،اوباما انتظامیہ کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یمن جنگ کے دوران سعودی عرب کی جانب سے عام آبادی، سکولوں اور ہسپتالوں وغیرہ پر حملوں کی وجہ سے اوباما انتظامیہ کو سخت تشویش ہے جس کی وجہ سے ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18