Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184598
Published : 14/12/2016 18:40

ایران عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر:سربراہ مجمع تقریب مذاہب اسلامی

مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو دشمنوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر قرار دیا ہے-

ولایت پورٹل:مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیۃ اللہ محسن اراکی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تین روزہ وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعرات سے تہران میں ہو رہا ہے،کہا کہ اس سال بھی پورے ایران اور پورے عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں سے زیادہ آب وتاب کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں اور یہ چیز اسلامی اتحاد کی تقویت کی علامت ہے،آیۃ اللہ محسن اراکی نے اتحاد کے مسئلے اور تکفیری گروہوں کے مقابلے کو تہران کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہم محور قرار دیا اور کہا کہ ہر سال، عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ پرشکوہ ہوتے ہیں,انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران کی بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو بیس ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانے کےدشمنوں کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں-
ابنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17