Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184599
Published : 14/12/2016 18:53

شام میں پندرہ سو باغیوں نے ڈالے ہتھیار

شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد سیکڑوں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔


ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد جنوبی دمشق کے کناکر قصبے کے ڈیڑہ ہزار مسلح باغیوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو متعلقہ اداروں کے سپرد کر دیا،باغیوں نے اپنے ہتھیار متعلقہ اداروں کے حوالے کرتے ہوئے معمول کی زندگی گذارنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد کسی بھی ایسی تخریبی کارروائی میں حصہ لینے سے اجتناب کرنے کا وعدہ کیا جو قومی سلامتی کے نقصان میں ہو- اب تک صوبہ ریف دمشق کے مختلف علاقوں کے سیکڑوں مسلح باغی، صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے اعلان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہتھیار متعلقہ اداروں کے سپرد کر چکے ہیں اور معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ گئے ہیں،دو ہزار سولہ میں شام کے صدر بشار اسد کی جانب سے عام معافی کے مطابق مسلح افراد یا کسی بھی وجہ سے ہتھیار رکھنے والے یا عدالت میں مقدمات کا سامنا نہ کرنے والے افراد، صدر کے اعلان کے مطابق خود سپردگی کی صورت میں تمام سزاؤں سے معاف ہو جائیں گے-  واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کے دوران شام کی فوج کی پے درپے کامیابیوں خاص طور سے حلب کی آزادی کے بعد صدر بشار اسد کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد ہتھیار ڈالنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے-
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17