Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184616
Published : 15/12/2016 18:51

تکفیریوں کے مکمل خاتمہ تک شام کے ساتھ ہیں:ڈاکٹر روحانی

ایرانی صدر روحانی نے اپنے شامی ہم منصب سے ٹیلیفون پرگفتگو کے دوران اطمینان دیا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے خاتمے تک ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔


ولایت پورٹل:ایران کے صدارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اپنے شامی ہم منصب بشار اسد سے ٹیلیفونی رابطہ کیا اور کہا: ایران دہشتگردوں سے مقابلے کے علمبرداروں جو اپنی سرزمین سے تکفیریوں کو نکال باہر کرنے کی کوششیں کرتے ہیں، کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتا ہےصدر روحانی نے وضاحت کی: اسلامی جمہوریہ ایران شام سے دہشتگردوں کے انخلاء تک شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا،ایرانی صدر نے حلب میں شامی فوج کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے بشار اسد سے کہا: شام کے دوسرے بڑے شہر حلب کی آزادی شام کی متحد اور مقاوم قوم اور ان کے حامیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ شام کے مظلوم عوام کی مدد کرے۔ میں نے ایران کے ہلال احمر کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ عالمی برادری کو دعوت دیکر شام کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے کوششوں کا آغاز کرے،صدر روحانی نے شامی عوام کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: موجودہ صورتحال کے پیش نظر شامی عوام کی مدد نہایت ضروری ہے اور وہ وقت آگیا ہے کہ تمام حامی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شامی عوام کی مدد کو پہنچیں جبکہ عالمی برادری کا بھی اس سلسلے میں اولین فریضہ بنتا ہے،ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حلب کی فتح شامی عوام کی ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جیت کا مقدمہ ہے،اس موقع پر شامی صدر نے ایران کی جانب سے دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا: ایرانی حکومت اور عوام شامی حکومت اور عوام کے ساتھ مشکل ترین وقت میں کھڑے رہے اور یہ امر ہمارے لئے ناقابل فراموش ہے،بشار اسد نے ایران کی جانب سے شامی عوام بالخصوس حلب کے لئے اعلان کئے گئے انسان دوستانہ امداد کا خیرمقدم کیا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17