Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184618
Published : 15/12/2016 19:19

ایٹمی سمجھوتہ کوختم کرنا ناقابل معافی اقدام ہو گا:روس

روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دس سالہ پابندیاں عائد کئے جانے کے اقدام کے بعد کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی سمجھوتہ ختم کئے جانے سے متعلق امریکی اقدام ناقابل معافی ہو گا-


ولایت پورٹل:انٹر فیکس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف دس سالہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کے امریکی فیصلے سے ماسکو کو ناامیدی ہوئی ہے،یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے جمعرات کی صبح ایران کے خلاف پابندیوں کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کرنے سے گریز کیا تاہم دستخط نہ ہونے کے باوجود یہ بل قانون میں تبدیل ہو گیا,روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر جامع ایٹمی معاہدہ ختم ہوتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری،امریکہ پرعائد ہو گی،دوسری طرف روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کہا ہے کہ شام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تعلق سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا اطلاع رسانی کا طریقہ، گمراہ کن ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ایک موبائل اسپتال کے علاوہ حلب کے پانچ اسپتالوں پر بمباری کے بارے میں افواہیں اس بات کی تائید کر رہی ہیں کہ شام کی صورت حال کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کے دعوےجھوٹ پر مبنی ہیں-
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24