Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184621
Published : 17/12/2016 11:3

مسلمانوں نے حلب میں کفر پر فتح حاصل کی، ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا بھرپور جواب دے گا:خطیب جمعہ تہران

تہران کے عبوری خطیب جمعہ نے دہشت گردوں کے قبضے سے حلب کو آزاد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے دجال اور سفیانی کے گینگ پر فتح حاصل کی۔


ولایت پورٹل:
تہران کے عبوری خطیب جمعہ نے دہشت گردوں کے قبضے سے حلب کو آزاد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے دجال اور سفیانی کے گینگ پر فتح حاصل کی، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں حلب شہر کی آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں پر غلبہ حاصل کرکے درحقیقت صہیونی حکومت، امریکا اور سعودی حکومت پر فتح حاصل کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ شامی فوج اور استقامتی قوتوں نے دہشت گردوں گے قبضے سے شمالی شہرحلب کو آزاد کراکے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے،آیت اللہ امامی کاشانی نے  صیہونی حکومت امریکا اور آل سعود کوعالم اسلام کی مشکلات  قراردیا اور کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں استقامت و ثابت قدمی ہی عالم اسلام کی نجات کا راستہ ہے،آیت اللہ امامی کاشانی نے شام اور عراق میں دہشت گردوں کے جرائم اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ اپنے اس قسم کے جرائم سے مسئلہ فلسطین کو جو عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے پس پشت ڈال دیں۔
انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے قانون آئی ایس اے کی مدت میں مزید دس سال کی توسیع کے بل کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ ایران عزت و وقار کےساتھ اپنا راستہ جاری رکھےگا اور کسی سے مرعوب نہیں ہوگا کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی معاپدے کا پابند ہے اور دنیا والوں پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ امریکا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا کی وعدہ خلافیوں کا بھرپور جواب دے گا۔
مہر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24