Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184622
Published : 17/12/2016 11:10

ایران اور دنیا کے گوشہ وکنار میں جشن صادقین(ع)برپا

سرور کائنات پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کا جشن ولادت اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں انتہائی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔


ولایت پورٹل:
امن  و رحمت کے پیغمبر حضرت محمد مصطفے صل اللہ وآلہ وسلم اور مکتب جعفری کے بانی حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سرا پا جشن و نور ہے، اس مبارک اور پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں وسیع پیمانے پر جشن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سبھی شہروں کی سڑکوں گلیوں، مساجد اور مذہبی مقامات کو بہت ہی خوبصورت قندیلیوں اور غباروں کے ساتھ سجایا گیا ہے، ایران کے شہروں کے چوراہوں اور گلیوں کے باہر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں جبکہ جگہ جگہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں علمائے کرام پیغمبر اسللام(ص) کی سیرت و فضائل پر روشنی ڈال رہے ہیں اور شعرائے اہلبیت بھی پیغمبراسلام صلی اللہ  علیہ وآلہ وسلم  اور فرزند رسول امام جعفرصادق علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں -
ایران  میں اس مناسبت سے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضا  علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں عاشقان رسول و آل رسول کا جم غفیر ہے  اور ہر طرف سے درود و سلام کی بارش ہورہی ہے، اس موقع پر دارالحکومت تہران می‍ں تیسویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے سیکڑوں علما اور اکابرین شریک ہیں اور مسلمانوں کو سیرت نبوی پر چلتے ہوئے امت مسلمہ میں اتحاد کی دعوت دے رہے ہیں - پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ سترہ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ہر طرف جشن ہے اور جگہ جگہ محفل میلاد منقعد کی جارہی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16