Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184623
Published : 17/12/2016 11:18

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم،میانمار کی حکومت کی نااہلی کا ثبوت:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی خواتین کی عصمت دری کی خبریں ہر روز مل رہی ہیں۔

ولایت پورٹل:
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی خواتین کی عصمت دری کی رپورٹ ہر روز مل رہی ہے،لیکن میانمار کی حکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کررہی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ زید رعد الحسین نے کہا کہ ایک طرف روہنگیائی مسلمانوں پر  ظلم و زیادتی کی خبریں موصول ہورہی ہیں تو دوسری طرف حکومت میانمار ان خبروں کی تردید کررہی ہے جس کی وجہ سے صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔
انہوں نے حکومت میانمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی حکومت اس سلسلے میں ناعاقبت اندیشانہ پالیسی پر گامزن ہے،واضح رہے کہ  دوہزار بارہ سے میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر انتہا پسند بودھسٹوں اور میانمار کی سیکورٹی فورس اور فوجی اہلکاروں کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں دسیوں ہزار روہنگیا مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کے بیابانوں، سمندری راستوں اور پڑوسی ملکوں کی جانب رخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں،میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کے شہری تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18