Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184629
Published : 18/12/2016 8:14

تفرقہ ایجاد کرکے «حکومت کرو» کی سیاست کا مقابلہ اتحاد کے ذریعے کرنا چاہئے:سید عمار الحکیم

عراق کے شیعہ قومی آلائنس کے سربراہ نے کہا دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرکے انہیں مسئلہ فلسطین سے دور کرنا چاہتا ہے۔


ولایت پورٹل:
ایران کے دارالحکومت تہران میں 30 ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس شروع ہوئی جس کی افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی، تقریب مذاہب اسمبلی کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ محسن اراکی، نامور ایرانی شخصیات اور اسلامی ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔
عراق میں شیعہ قومی آلائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے اس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام امن و بھائی چارے کا مذہب ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں اس سلسلے میں شدت پسندانہ نظریات کو ترک کردینا چاہئے۔
انہوں نے کہا ہمیں اتحاد و اتفاق کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہئے تاکہ ہر قسم کے تفرقے سے مقابلہ کرسکیں۔
سید عمار حکیم نے کہا ہمیں جوانوں کو بھی اتحاد و وحدت کے ثمرات سے آگاہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا دشمن مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین سے دور کرنے کیلئے ان کے درمیان اختلافات ایجاد کردیتا ہے۔
سید عمار حکیم نے کہا ہمیں اتحاد اور اتفاق  کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
ابنا


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17