Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184642
Published : 18/12/2016 19:1

ترکی میں خطرناک دھماکہ

ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


ولایت پورٹل:ترکی کے وسط میں واقع قیصریہ نامی شہر کی ارجیس یونیورسٹی کے باہر شہر کی میونسپل کارپوریشن کی بس کے قریب عین اس وقت دھماکہ ہوا جب بس میں سوار فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس لوٹ رہے تھے،دھماکے کے لیے ایک کار کو استعمال کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ترک فوج کے بیان کے مطابق بس قیصریہ شہر کے کمانڈوز ہیڈکوارٹرز سے مختلف شہری علاقوں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والے چھوٹے رینک اور نان کمیشنڈ فوجی بتائے گئے ہیں۔ نشانہ بننے والے فوجیوں کا تعلق قیصریہ ایئر فورس بریگیڈ سے تھا اور اس بریگیڈ کا قیام بحرانوں اور مشکل حالات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا،ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بم دھماکے کی میڈیا کوریج پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
ابنا




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24