Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184643
Published : 18/12/2016 19:16

مختلف قسم کے انفیکشنز سے بچاتا ہے انگور

ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں کسی سرجری کے بعد انفیکشن کا خطرہ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے خواہ وہ بیکٹیریا سے ہو یا وائرس سے، اس سے ان میں انفیکشن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس کے لیے ماہرین نے بہت سے افراد پر تجربات کیے۔


ولایت پورٹل:
ڈیوس کیلیفورنیا میں واقع ویسٹرن ہیومن نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے انگور اور اسٹرابری میں موجود فائٹو کیمیکلز کا جائزہ لے کر کہا ہے کہ یہ خصوصاً فربہ افراد کے قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
ماہرین کے مطابق موٹے افراد میں کسی سرجری کے بعد انفیکشن کا خطرہ 35 فیصد بڑھ جاتا ہے خواہ وہ بیکٹیریا سے ہو یا وائرس سے، اس سے ان میں انفیکشن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اس کے لیے ماہرین نے بہت سے افراد پر تجربات کیے۔
موٹے رضاکاروں کو انگور کا رس پانی میں ملا کر دیا گیا یا صرف ایک فرضی محلول پلایا گیا، 3 ہفتوں تک اسے پلایا جاتا رہا جب کہ اگلے 3 ہفتے فرضی محلول اور انگور کے رس کا تبادلہ کیا گیا یعنی پہلے 3 ہفتے فرضی محلول اور پھر اگلے 3 ہفتے تک انگور کا رس دیا گیا، اس دوران ان کے خون میں چکنائیوں کو نوٹ کیا گیا جن میں لائپڈز شامل ہیں جو امنیاتی نظام پر اثرانداز ہوکر سوزش کی وجہ بن سکتے ہیں،جن مریضوں نے انگور کا جوس پیا تھا ان میں دیگر کے مقابلے میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم تھا چونکہ اس کی زیادتی دل کے امراض کی وجہ بن سکتی ہے۔
لہذا انگور میں موجود پانی بہت سی بیماری سے دفاعی قوت میں اضافہ کرکے انسان کی صحت کو درست رکھتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14