Tuesday - 2018 Dec 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184646
Published : 19/12/2016 7:55

برطانیہ میں بے گھر بچوں کی تعداد میں اضافہ

نئے سال کی آمد کے موقع پر برطانیہ میں بے گھر بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:
میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے اس بات کی  نشاندہی ہوتی ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار بچے عارضی پناہ گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،کہا جا رہا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ برطانوی شہریوں کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے اور مستقل مکانات کا حصول بہت سے شہریوں کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کرسمس کے موقع پر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے والے بچوں کی تعداد میں دس گناہ اضافہ ہوا ہے۔
برٹش ریفوجی ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو روب کیمپل کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہونے والے بچوں کی تعداد میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ  کرائے کے گھروں میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کی تعداد میں تین سو گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 18