Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184653
Published : 19/12/2016 16:58

یمن پر سعودی عرب نے کی پچاس سے زیادہ بار یلغار

سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر پچاس سے زیادہ بار بمباری کی ہے۔


ولایت پورٹل:یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے،ان حملوں میں دسیوں عمارتیں تباہ ہو گئیں،سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں سیمنٹ کے ایک کارخانے پر بھی بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا- یہ کارخانہ صوبہ تعز کی اہم تنصیبات میں ہے،کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں بارہ سعودی ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،یمنی فوج کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ یمنی فوجی، تمام محاذوں پر سعودی حملوں کو پسپا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں- سعودی عرب، یمن کے مفرور صدرمنصور ہادی کی حکومت بحال کرنے کے لئے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے مظلوم عوام کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے تاہم اسے اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے-
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24