Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185425
Published : 2/2/2017 13:53

سعودی نے العوامیہ میں چلائے بلڈوزر، ہزاروں شیعہ بے گھر

مشرقی سعودی عرب کے العوامیہ علاقے میں ایک محلے کے مکانات ڈھا دیئے جانے کے باعث متعدد افراد در بدر ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:
لبنان کی العھد ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے العوامیہ علاقے کے المسورہ محلے کے مکانات ڈھا دیئے جانے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بےگھر ہوگئے ہیں۔
العوامیہ کے ایک خیراتی ادارے نے بے گھر ہوجانے والوں کی مدد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،المسورہ محلے کی آبادی دوہزار ہے اور یہ چار سوسال قدیمی آبادی والا علاقہ ہے ،سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فرسودگی کے باعث یہ محلہ، رہائش کے قابل نہیں ہے، سعودی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے اس محلے کے مکان مالکوں کو کافی مقدار میں ہرجانہ ادا کیا ہے تاہم اس علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رقم بہت معمولی اور کم ہے اور جن کے مکانات ڈھائے گئے ہیں ان کی رہائش کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے،صوبہ القطیف ، مشرقی سعودی عرب میں واقع ہے اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے تاہم شیعہ نشین علاقہ ہونے کے سبب ہمیشہ حکومتی ظلم و ناانصافی اور امتیازی سلوک کا شکار رہا ہے اور اسی بنا پر اس علاقے میں ظلم و ناانصافی کے خلاف اکثر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20