Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185432
Published : 2/2/2017 17:20

القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانہ ہم نے مارے ہیں عام یمنی شہری:امریکہ کا اعتراف

امریکہ نے انتیس جنوری کو یمن پر اپنے حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے اعتراف کیا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے یمن میں امریکی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت خاصی تعداد میں یمنی شہری مارے گئے ہیں - فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد یمن پر پہلے امریکی حملے میں سولہ عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں آٹھ خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں - امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کے دور اقتدار میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے بھی دو جنوری کو اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا تھا کہ یمن پر دوہزار چودہ سے شروع ہونے والے حملوں میں اب تک کم سے ایک سو اٹھاسی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں - یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی اور شامی حکومتوں نے اپنی رپورٹوں میں اپنے ملکوں میں داعش مخالف نام اتحاد کے حملوں میں سیکڑوں بےگناہ شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے-
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21