Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185554
Published : 8/2/2017 16:56

معرفت خداوند عالم معصومین(ع) کے کلام میں

حضرت علی(ع)نے فرمایا: میں نے اللہ کو عزائم کے بدلنے عہد کے ختم ہونے، اور ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔


ولایت پورٹل:
معرفت خداوند متعال وہ بیش بہا قیمتی سرمایہ ہے جس کی تلاش ہر صاحب ایمان کو رہتی ہے چونکہ جب تک اللہ تعالی کی معرفت سے قلب سرشار نہیں ہوگا کمال مطلوب تک رسائی نہیں ہوسکتی چونکہ جو معرفت خدا کے بغیر اپنی زندگی گذارے اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے جو کسی راستہ پر چل پڑا ہو لیکن اسے اپنی منزل کا معلوم نہ ہو،آئیے معصومین علیہم السلام کی بارگاہ سے معرفت خدا کے جواہر پارے جمع کرتے ہیں۔
عَنْ عَلِیٍّ عَلَیْهِ السَّلَامُ: مَعْرِفَةُ اللّٰهِ سُبْحَانُهٗ اَعْلَی الْمَعَارِفِ۔
حضرت علی(ع) نے فرمایا:اللہ کی معرفت سب سے بہترین معرفت ہے۔(غررالحکم؍۷۶۷)
عَنْ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰهِ عَلَیْهِ السَّلَامُ: اَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ الْعِلْمُ بِاللّٰهِ۔
امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا: بہترین عبادت اللہ کی معرفت ہے۔(البحار،۱؍۲۱۵)
عَنْ عَلِیْ عَلَیْهِ السَّلَامُ: عَرَفْتُ اللّٰهَ بِنَسْخِ الْعَزَائِمِ وَحَلِّ الْعُقُوْدِ وَنَقْضِ الْھِمَمِ۔
حضرت علی(ع)نے فرمایا: میں نے اللہ کو عزائم کے بدلنے عہد کے ختم ہونے، اور ارادوں کے ٹوٹنے سے پہچانا۔(نہج البلاغہ فیض،۱۱۸۲)
قَالَ اَبُوْ عَبْدِ اللّٰهِ عَلَیْهِ السَّلَامُ: مَنْ عَرَفَ اللّٰهُ خَافَ اللّٰهَ وَمَنْ خَافَ اللّٰهَ سَخَتْ نَفْسُهٗ عَنِ الدُّنْیَا۔
امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا: جو اللہ کی معرفت رکھتا ہے وہ اس سے ڈرتا ہے اور جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ اپنے نفس کو دنیا سے محفوظ کرلیتا ہے۔(تحف العقول،۲۶۹،الوسائل،ج۱۱،ص ۱۷۳ ،الکافی، ج۲ ،حدیث۶۸، البحار،ج ۷۰،ص ۳۵۷)
عَنْ عَلِیٍّ عَلَیْهِ السَّلَامُ: یَنْبَغِیْ لِمَنْ عَرَفَ اللّٰهَ سُبْحَانَهٗ اَنْ لَّا یَخْلُوَ قَلْبُهٗ مِنْ رَجَائِهٖ وَخَوْفِهٖ۔
حضرت علی(ع) نے فرمایا: جس کو اللہ کی معرفت ہو اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ اپنے دل کو امید اور خوف سے خالی نہ رکھے۔(غررالحکم،حدیث ۸۵۹)


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22