Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185556
Published : 8/2/2017 17:26

دشمن کو بھی ایران کے سپر پاور ہونے کا اعتراف ہے:سپاہ پاسداران کے کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن کو ایران کی عظمت و اقتدار کا اعتراف ہے۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے شہر ہمدان میں جہاد و استقامت کے حوالے سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض امریکی تجزیہ نگاروں نے اپنے ملک کے نئے صدر کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ امریکہ کو سپر پاور کی آئیڈیالوجی ترک کر دینا چاہئے,بریگیڈیئر جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ دشمن اور اغیار، انقلاب کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں اور یہ ایک طرح سے اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب اسلامی کے سپر پاور ہونے کا اقرار ہے،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے جشن، عشرہ فجر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کو جاری رکھنے اور مقدس دفاع میں عوام کے فیصلہ کن کردار کی جانب اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ ملت ایران، یوم اللہ بائیس بہمن کے دن نکالے جانے والے جلوسوں میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے ثابت کر دے گی کہ اسلامی انقلاب، پوری شان و شوکت سے اپنی راہ پر گامزن رہے گا-
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23