Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185557
Published : 8/2/2017 17:26

سلفی کون لوگ ہیں اور یہ اپنے کو سلفی کیوں کہتے ہیں؟

یہ لوگ خود کو اس لئے سلفی کہتے ہیں چونکہ وہ اپنے زعم میں اپنے آپ کو سلف صالح کا حقیقی پیروکار جانتے ہیں یعنی اپنے اعتقاد و اعمال میں سلف صالح یعنی اصحاب پیغمبر(ص) اور تاربعین کی پیروی کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل:
سلفیہ(۱)حنبلی مذہب کے پیروکاروں کا ایک گروہ تھاجو چوتھی صدی ہجری میں وجود میں آیا، یہ لوگ اپنے اعتقادات کو احمد حنبل کی طرف نسبت دیتے تھے، لیکن بعض حنبلی علماء نے اس نسبت کے سلسلے میں اعتراضات کئے ہیں۔
اس زمانہ میں سلفیوں اور فرقہ اشاعرہ کے درمیان کافی جھگڑے اور بحثیں ہوتی رہتی تھیں اور دونوں فرقے کہتے تھے کہ ہم مذہب سلف صالح کی طرف دعوت دیتے ہیں۔
سلفیہ، فرقہ معتزلہ کے طریقہ کی مخالفت کرتا تھا، کیونکہ معتزلہ اپنے اسلامی عقائد کو یونانی منطق سے متاثر فلاسفہ کی روش سے بیان کرتے تھے ، اور سلفیہ یہ چاہتے تھے کہ اسلامی عقائد اسی طریقہ سے بیان ہوں جو اصحاب اور تابعین کے زمانہ میں تھا یعنی جو مسئلہ بھی اسلامی اعتقاد کے متعلق ہو اس کو قرآن وحدیث کے ذریعہ حل کیا جائے اور علماء کو قرآن مجید کی دلیلوں کے علاوہ دوسری دلیلوں میں غور وفکر سے منع کیا جائے۔
سلفیہ چونکہ اسلام میں عقلی اور منطقی طریقوں کو جدید مسائل میں شمار کرتے تھے جو صحابہ اور تابعین کے زمانہ میں نہیں تھے لہٰذا ان پر اعتقاد نہیں رکھتے تھے، اور صرف قرآن وحدیث کی نصوص اور ان نصوص سے سمجھی جانے والی دلیلوں کو قبول کرتے تھے، ان کا ماننا یہ تھا کہ ہمیں اسلامی اعتقادات اور دینی احکام میں چاہے وہ اجمالی ہوں یا تفصیلی، چاہے وہ بعنوان اعتقادات ہوں یا بعنوان استدلال قرآن کریم اور اس سنت نبوی جو قرآنی ہو اور وہ سیرت جو قرآن وسنت کی روشنی میں ہو، کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔
سلفیہ دوسرے فرقوں کی طرح توحید کو اسلام کی پہلی اصل مانتے تھے، لیکن بعض امور کو توحید کے منافی جانتے تھے جن کو دوسرے اسلامی فرقے قبول کرتے تھے مثلاً کسی مخلوق کے ذریعہ خدا کی بارگاہ میں توسل کرنا یا اس کو وسیلہ قراردینا، حضرت پیغمبر اکرم (ص) کے روضۂ مبارک کی طرف منہ کرکے زیارت کرنا، اور روضۂ اقدس کے قرب وجوار میں شعائر (دینی امور) کو انجام دینا یا کسی نبی اللہ یا اولیاء اللہ کی قبر پر خدا کو پکارنا ؛ وغیرہ جیسے امور کو توحید کے مخالف سمجھتے تھے اور یہ اعتقاد رکھتے تھے کہ یہ امور(مذکورہ امور کو توحید کے مخالف سمجھنا) سلف صالح کا مذہب ہے اور اس کے علاوہ تمام چیزیں بدعت ہیں جو توحید کے مخالف اور منافی ہیں۔
..............................................................................................................................................................................................
حوالہ:
۱۔یہ لوگ خود کو اس لئے سلفی کہتے ہیں چونکہ وہ اپنے زعم میں اپنے آپ کو سلف صالح کا حقیقی پیروکار جانتے ہیں یعنی اپنے اعتقاد و اعمال میں سلف صالح یعنی اصحاب پیغمبر(ص) اور تاربعین کی پیروی کرتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15