Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185574
Published : 9/2/2017 13:1

مسئلہ فلسطین آج اسلامی انقلاب کی بدولت زندہ ہے:حماس

فلسطین کے متعدد گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی بدولت مسئلہ فلسطین آج بھی زندہ ہے ورنہ عرب حکمراں تو دم دبا کر اسرائیلی فوج کے سامنے سے بھاگ نکلے تھے۔

ولایت پورٹل:
ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی، مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھے جانے میں اہم واقع ہوئی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے رکن ابراہیم النجار نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بعض عرب ممالک، مسئلہ فلسطین کی اہمیت ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مسئلہ فلسطین کو عرب اور عالم اسلام کے اہم مسئلے میں تبدیل کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، صہیونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے مضبوط و مستحکم ہونے کا باعث بنا اس لئے کہ ایران، فلسطین کی کامیابی کو اسلام کی کامیابی قرار دیتا ہے۔
تحریک حماس کے سینیئر رکن اسماعیل رضوان نے بھی اس بارے میں تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق ایران کی جانب سے ہمہ جہتی حمایت، غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے رکن کاید الغول نے بھی کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے صہیونی حکومت کی حامی استکباری طاقتوں کے چنگل سے رہائی کے لئے دنیا کے تمام کمزوروں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23