Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185575
Published : 9/2/2017 13:12

امریکہ کی ایران پر دوبارہ پابندی لگانے کی سوچ غلط ہے: جرمی کوربن

جرمی كوربن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانا غلط ہے۔


ولایت پورٹل:
جرمی كوربن نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانا غلط ہے،انہوں نے ایران كے میزائل ٹیسٹ پر امریكہ كی جانب سے نئی پابندیاں عائد كرنے كے حوالے سے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ سے پابندیاں عائد كرنا سراسر غلط ہے اور میرے خیال میں ایران كے ساتھ تعلقات كو فروغ دینے سے شامی بحران كا پرامن حل ممكن ہو سكتا ہے۔
انہوں نے کہا كہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جوہری معاہدے كی خلاف ورزی كرتا ہے تو برطانیہ ایران كے ساتھ اپنے تعلقات اسی طرح جاری ركھے گا اور پوری دنیا سابق امریكی صدر براك اوباما كی جوہری معاہدے كے حوالے سے كوششوں كو سراہتی ہے اور ہم سب كو اس كا بھرپور خیرمقدم كرنا چاہیئے۔
برطانوی سیاستدان نے امریكہ كی جانب سے 7 مسلم ممالك كے ویزوں پر پابندی کےحوالے سے كہا كہ یہ پابندیاں عالمی انسانی حقوق كے قوانین كی خلاف ورزی ہے۔
ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15