Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185580
Published : 9/2/2017 17:33

سلفی عقائد میں خداوند عالم کےعجیب و غریب صفات

سلفی خداوند عالم کا لوگوں کے درمیان بادلوں کے سایہ میں نازل ہونے اور اس کے عرش پر مستقر ہونے کا بھی اعتقاد رکھتے ہیں، اور بغیر کسی تاویل وتفسیر کے خداوندعالم کے لئے چہرے اور ہاتھوں کے قائل ہیں۔

ولایت پورٹل:
سلفیوں کا کہنا یہ ہے:خداوندعالم کی صفات ثبوتیہ اور صفات سلبیہ کے بارے میں علماء کے درمیان صرف فکر و نظر میں اختلاف ہے،حقیقت و اصل میں نہیں، اور یہ اختلاف اس بات کا سبب نہیں ہوتا کہ دوسرے تمام فرقے ایک دوسرے کو کافر کہیں،خود سلفیہ (برخلاف اختلاف) اپنے کسی مخالف فرقہ کو کافر نہیں کہتے تھے۔
وہ خداوندعالم کی صفات وذات کے سلسلہ میں جو کچھ قرآن مجید میں وارد ہوا ہے اس پر عقیدہ رکھتے ہیں چنانچہ خداوندعالم کی محبت،غضب،غصہ، خوشنودی، ندا اور کلام کے معتقد ہیں، ساتھ ہی وہ خداوند عالم کا لوگوں کے درمیان بادلوں کے سایہ میں نازل ہونے اور اس کے عرش پر مستقر  ہونے کا بھی اعتقاد رکھتے ہیں، اور بغیر کسی تاویل وتفسیر کے خداوندعالم کے لئے چہرے اور ہاتھوں کے قائل ہیں،یعنی صرف آیات کے ظاہری معنی کو اخذ کرتے ہیں لیکن خداوندعالم کی ذات گرامی کو مخلوقات کی طرح ہاتھ پیر اور چہرہ رکھنے سے پاک و منز ّہ مانتے ہیں(۱)
حوالہ: خلاصہ کتاب المذاھب الاسلامیۃ،ص ۳۱۱ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23