Sunday - 2018 June 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185584
Published : 9/2/2017 19:26

فدک تاریخ کی روشنی میں

ہند و پاک میں یہ کتاب متعدد بار شائع ہوکر منظر عام پر آئی اور مؤمنین نے اس علمی و تحقیقی سرمایہ سے خوب استفادہ کیا۔

ولایت پورٹل:
یہ کتاب شہرہ آفاق علمی شخصیت آیت اللہ العظمیٰ شہید باقر الصدر(رح) کے گرانقدر علمی میراث میں سے ایک ہے،یہ کتاب اصل میں عربی زبان میں تحریر ہوئی جس کا نام «فدک فی التاریخ» ہے،اس کتاب کا اردو ترجمہ شہید کے شاگرد رشید علامہ سید ذیشان حیدر جوادی(رح) نے کیا۔
ہند و پاک میں یہ کتاب متعدد بار شائع ہوکر منظر عام پر آئی اور مؤمنین نے اس علمی و تحقیقی سرمایہ سے خوب استفادہ کیا۔
اس کتاب میں شہید صدر(رح) نے فدک کی مکمل تاریخ رقم فرمائی ہے،اور کسطرح پیغمبر اکرم(ص) نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک بیٹی کو یہ جائداد ہبہ فرمائی اور حکومت وقت نے کن حیلوں اور مکاریوں کے ذریعہ شہزادی کونین(س)کو ایک من گھڑت حدیث کا سہارا لے کر اس سے محروم کردیا ،لہذا شہید (رح) نے خلیفہ اول کے  دور سے لے کر بنی عباس اور بنی فاطمہ کے دور تک فدک  کی پوری تاریخ کو بڑی وضاحت اور مستحکم تاریخی دلائل کے ساتھ رقم کیا ہے، کہ یہ جائداد کس کس کے ہاتھ میں رہی،اور کس طرح اولاد زہرا(س) ہر دور میں اس سے محروم رکھی گئی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 June 24