Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185608
Published : 11/2/2017 16:58

اسلامی انقلاب کی ۳۸ ویں سالگرہ کے موقع پر عوام کا امڈا سیلاب

کل بروزجمعہ 10 فروری 2017مطابق 22 بہمن سن 1395 ہجری شمسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی گئی ،مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی اور مذھبی تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


ولایت پورٹل:
کل جمعہ 10 فروری مطابق 22 بہمن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی گئی۔
کل بروزجمعہ 10 فروری  2017مطابق  22 بہمن سن 1395 ہجری شمسی  کو اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں انقلاب اسلامی کی 38 ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی گئی ،مراجع عظام ، علماءکرام ، سیاسی اور مذھبی تنظیموں اور ملک کی اہم شخصیات نے عوام کو ریلیوں میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 38 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی گئیں،ان ریلیوں میں مرد و خواتین، بچے اور بوڑھے سبھی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پرایران میں سیکڑوں ملکی اور غیر ملکی  نامہ نگار رپوٹنگ  کے لئے موجود  تھے۔
بہمن ماہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفوں کی عزت و عظمت کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ ، استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو باطل طاقتوں اور قوتوں پر عظیم اور تاریخی کامیابی اور فتح  نصیب ہوئی۔
ہم جشن آزادی اور اسلامی انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے اس پر مسرت موقع پر ہم دنیا کے مظلوم و مستضعف مؤمنین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں اس آرزو کے ساتھ کہ پروردگار اس انقلاب کو امام زمانہ (عج) انقلاب سے متصل فرمائے۔








آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22