Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185609
Published : 11/2/2017 17:11

کھسیانی بلُی کھمبا نوچے ،ایران کے خلاف نتنیاھو کی نئی سازشیں

اسرائیلی وزیراعظم کا برطانیہ روانہ ہونے سے پہلے کہنا تھا کہ ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا اپنے دورہ برطانیہ  کے موقع پر کہنا تھا کہ میرا مقصد ایران کے خلاف امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی سربراہی میں متحدہ محاذ قائم کرنا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا: ایران کو محدود کرنے کی سخت ضرورت ہے،صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، کو نیتن یاہو کی برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایرانی جوہری پرگرام پر کھل کر بات چیت کی جائے گی۔
ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان دو ہفتے کے بعد ملاقات ہوگی جس میں دونوں رہنما ایران کے متعلق بات چیت کریں گے۔
نیتن یاہو نے اس سے قبل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں برطانوی وزیراعظم کے ساتھ خطے کے مسائل اور ایران کے بڑھتے ہوئے رسوخ کے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ایران کے خلاف بیان کو بھی سراہا۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23