Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185613
Published : 11/2/2017 17:52

تفریح کا موقع، موت کی تقریب میں تبدیل

پرتگال میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 17 شائقین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔


ولایت پورٹل:
پرتگال میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 17 شائقین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق خوشی اور تفریح کا موقع اس وقت موت کی تقریب میں بدل گیا جب پرتگال کے شہر انگولا میں کھیلے جانے والے فٹبال میچ کے دوران اچانک بھگدڑ مچ جانے سے میچ دیکھنے آئے 17 شائقین لقمہ اجل بن گئے۔
اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات ک مطابق، یہ افسوس ناک واقعہ دونوں ٹیموں کے شائقین کے نعرے بازی کے بعد پیش آیا جو دیکھتے دیکھتے ہنگامہ آرائی کی شکل اختیار کر گیا اور بھگدڑ کی وجہ سے پیروں تلے کچلے جانے سے اور دم گھٹنے سے خواتین سمیت 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24