Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185616
Published : 11/2/2017 19:0

امریکہ میں مسلمانوں کو دبانے کی سازشیں اپنے عروج پر

حجاب پہن کر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکی کھلاڑی انتھاج محمد نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انہیں امریکی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے دوگھنٹوں تک بنا کسی وجہ کے حراست میں رکھ کر ڈرایا دھمکایا گیا۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق حجاب پہن کر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکی کھلاڑی انتھاج محمد نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انہیں امریکی ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے دوگھنٹوں تک بنا کسی وجہ کے حراست میں رکھا۔
ابتھاج نے کہا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے آرڈر کانتیجہ ہے مگر ہاں اتنا ضرور پتہ تھا کہ یہ نسلی امتیاز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
کیلی فورنیا میں ایک ویب سائیڈ پاپ شوگر کو کانفرنس کے دوران دئے گئے انٹرویو میں انہوں  نے بتایا کہ مجھے  نہیں پتہ کہ کیوں میرے ساتھ یہ حادثہ ہوا؟صرف مجھےاتنا معلوم ہے کہ میں ایک مسلم ہوں، میرا عربی نام ہے،اس کے باوجود میں امریکی ٹیم کی نمائندہ ہوں میرے پاس اولمپک ہارڈ ویئر بھی ہے یہ کس طرح آپ کے نظریہ کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
پچھلے سال رایو اولمپک میں ابتھاج نے براونز میڈل جیت کر امریکہ کی پہلی مسلم امریکی کھلاڑی بنی جس نے اولمپک میں میڈل حاصل کیا۔
ابتھاج نے کہاکہ مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نہایت ہی اداس ہوں چونکہ میری توہین ہوئی ہے،لہذا میں مایوس ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مجھے احساس ہوا کہ میں ان میں سے ہوں جو طاقت کے بغیر بھی وہ سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں جس کے متعلق وہ سوچتے ہیں، میں سمجھتی ہوں میں ان لوگوں کی آواز بنوں جن کی آواز کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے شدید نفرت کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی جانب سے اسلام ہراسی کے مذموم اقدامات مسلسل جاری ہیں لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض نام نہاد مسلمان حکمران اب بھی امریکہ اور اسرائیل کی آغوش میں بیٹھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24