Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185618
Published : 11/2/2017 19:10

شامی فوج نے دی شہر «الباب» کے دروازے پہ دستک

شامی فوج، دہشت گردوں کے مقابلے میں پیشقدمی کرتے ہوئے الباب کے قریب پہنچ گئی ہے۔


ولایت پورٹل:
رپورٹ کے مطابق شامی فوج عوامی رضاکاروں کے تعاون سے تادف کے علاقے تک پہنچ گئی ہے جہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پر الباب شہر واقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جہاں دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔
شامی فوج، تیزی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہے اور شہر الباب سے صرف آٹھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
المیادین ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الباب کے مغرب میں شامی فوج کے مقابلے میں مخالف عناصر کی پسپائی کا سلسلہ جاری ہے،شہر الباب، ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے جس کا شمال، مشرق اور مغرب کی جانب سے ترک فوجیوں اور مخالفین نے محاصرہ کر رکھا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، دو ہزار سولہ کے موسم گرما میں شمالی شام میں فوجی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
شہر الباب پر شامی فوج کے کنٹرول کی صورت میں نہ صرف اس شہر سے تیل اور نوادرات کی اسمگلنگ ختم ہو جائے گی بلکہ دہشت گردوں کے لئے ترکی کی حمایت بھی منقطع ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ، اس کے مغربی اتحادیوں، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت اور شام میں بشار اسد کا تختہ الٹنے کی غرض سے شام کا بحران سن ۲۰۱۱  میں شروع کیا گیا تھا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16