Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185626
Published : 12/2/2017 16:30

نبی کو بیٹی کا پرسہ دے رہے عزاداوں پر برسے آل خلیفہ کارندے

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم دس عزادار زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتے کی شام الدراز کے علاقے میں، دختر رسولۖ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی یاد میں عزاداری کرنے والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے، جنہیں غیر ملکی فوجیوں کی حمایت حاصل ہے،عزاداروں کے خلاف پیلٹ گنوں، دھواں چھوڑنے والے بموں اور اشک آور گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا،دوسری جانب سیکورٹی فورس کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت کے خلاف بنی جمرہ کے علاقے میں تین روز سے مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام اپنے ملک میں خاندانی آمریت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23