Monday - 2018 June 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185631
Published : 12/2/2017 17:3

ایک بار پھر درندوں کو پیچھے چھوڑا داعش نے

کرکوک کے مضافات میں دہشت گرد گروہ داعش نے کئی بچوں سمیت 15 افراد کو زندہ جلا دیا ہے۔

ولایت پورٹل:کرکوک کے مضافات میں دہشت گرد گروہ داعش نے ایک ہی خاندان کے کئی بچوں سمیت 15 افراد کو زندہ جلادیا ہے،کرکوک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، ایک ہی خاندان کے کئی بچوں سمیت 15 افراد کو داعش کے زیر قبضہ علاقے سے فرار کرنے کی کوشش کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے،ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، کرکوک کے الشجرہ  نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے کئی بچوں سمیت 15 افراد کو داعش کے زیر قبضہ علاقہ سے فرار کرنے کی جرم میں زندہ جلا دیا ہے،کہا جاتا ہے کہ یہ افراد داعش کے زیرقبضہ علاقے سے فرار کرکے کرکوک کے مرکز اور صوبہ صلاح الدین جانا چاہتے تھے کہ راستے میں داعشی دہشت گردوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے موقع پر ہی تمام افراد کو زندہ جلا دیا،ان افراد کو جلانے کے بعد داعش نے اپنے زیرقبضہ علاقوں میں موجود لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کسی نے فرار کرنے کی کوشش کی تو اس کو بھی اسی طرح جلا دیا جائے گا،واضح رہے کہ جنوب مغربی کرکوک کے الرشاد، الزاب، و الریاض و العباسی نامی علاقوں پر داعش کا قبضہ ہے،عراقی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ داعش نے ان علاقوں پر 2014 میں قبضہ کیا تھا جس کی وجہ سے ایک لاکھ 50 ہزار شہریوں نے جان بچا کر دوسرے علاقوں میں پناہ لی ہے۔
تسنیم





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 June 18