Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185634
Published : 12/2/2017 17:30

امریکہ کی اسلام دشمنی کا ایک اور کھلا ثبوت؛ سب سے بڑے قاتل کو دیا عالمی امن ایوارڈ

گذشتہ 2 سال سے یمن کو خاک و خون میں غلطاں کرنے والے ہزاروں بےگناہ یمنیوں کے قاتل سعودی عرب نے عراق، شام، افغانستان اور لبیا کو خون میں نہلانے والے امریکہ سے دہشتگردی کے خلاف مثبت کردار ادا کرنے پر جارج ٹینیٹ ایوارڈ حاصل کیا۔


ولایت پورٹل:سعودی ولیعہد محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو  ریاض میں ایک تقریب کے دوران امریکی سی آئی اے کا جارج ٹینیٹ ایوارڈ دیا گیا،اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سعودی عرب اور امریکہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے،واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کی بنیاد پر ایک ایسے وقت میں امریکی ایوارڈ حاصل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں ایک آرڈینینس پر دستخط بھی کر دیئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15