Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185644
Published : 12/2/2017 20:17

لمبی عمر کا راز

ہم میں سے اکثریت اس بات سے ناواقت ہیں کہ ہمارے سوچنے کا انداز اور خیالات میں اتنی طاقت ہے کہ وہ بڑھاپے کے عمل کو روک سکتی ہے،جدید سائنسی علم اور تحقیق کے مطابق انسانی قوت مدافعت اور اعصابی نظام کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ موجود ہے جو مثبت سوچ ،ایمان کی قوت کی بدولت مضبوط تر ہوسکتا ہے،اسی طرح منفی سوچ اور ڈپریشن جسمانی قوت مدافعت کو کمزور کردیتے ہیں،ہنس مکھ اور ٹھنڈے مزاج کے لوگ ان لوگوں کی بہ نسبت زیادہ لطف اٹھاتے ہیں جو کسی حال میں خوش اور مطمئن نہیں رہتے ،ذہنی دباؤ انسان کو صرف بیمار کرتے ہیں۔


ولایت پورٹل:مختلف سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہے کہ بڑھاپے کا تعلق انسان کی عمر سے نہیں بلکہ انسان کی شخصیت اور شعور سے ہوتا ہے ،معاشی اور معاشرتی پریشانیاں آجکل ہر گھر کا حصہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ انھیں اپنے اوپر حاوری کرلیں،اس سے نہ صرف آپ کی صحت خراب ہوگی بلکہ آپ ان پریشانیوں کا کوئی مناسب حل بھی تلاش نہیں کرپائیں گے،صحت مند زندگی اور لمبی عمر کے چند ایسے راز ہیں جن کو جان کر اپنا خیال رکھنا آپ کے لئے کافی حد تک آسان ہوجائے گا۔
ذیل میں چار بنیادی اصول بیان کئے گئے ہیں جن کے ذریعہ آپ اپنی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں ۔
اچھا سوچیں
مثبت خیالات اور قوت ارادی انسان کے قدرتی ہتھیار ہیں،مثبت خیالات کی بدولت آپ دنیا میں اعلی مقام حاصل کرسکتے ہیں،اگر آپ کوئی کام کرنے سے پہلے مضبوط قوت ارادی رکھتے ہیں تو ایک دن ضرور کامیابی ملے گی ،انسان کو اگر اپنے اوپر اعتماد ہوتو اس کی کامیابی محض اتفاق نہیں ہوتی کیونکہ وہ اس سے پہلے سے آگاہ ہوتا ہے کہ اسے کامیاب ہونا ہے۔
ہم میں سے اکثریت اس بات سے ناواقت ہیں کہ ہمارے سوچنے کا انداز اور خیالات میں اتنی طاقت ہے کہ وہ بڑھاپے کے عمل کو روک سکتی ہے،جدید سائنسی علم اور تحقیق کے مطابق انسانی قوت مدافعت اور اعصابی نظام کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ موجود ہے جو مثبت سوچ ،ایمان کی قوت کی بدولت مضبوط تر ہوسکتا ہے،اسی طرح منفی سوچ اور ڈپریشن جسمانی قوت مدافعت کو کمزور کردیتے ہیں،ہنس مکھ اور ٹھنڈے مزاج کے لوگ ان لوگوں کی بہ نسبت زیادہ لطف اٹھاتے ہیں جو کسی حال میں خوش اور مطمئن نہیں رہتے ،ذہنی دباؤ انسان کو صرف بیمار کرتے ہیں۔
ورزش کی پابندی
اچھی صحت کی برقراری کے لئے ورزش بہت ضروری ہے ورزش صرف وزن کو کنٹرول کرنے کے لئے نہیں کی جاتی بلکہ ورزش کے ذریعہ آپ عمر بھر فٹ اور توانا رہ سکتے ہیں،باقاعدگی سے ورزش کرنے سے تھکاوٹ نہیں ہوتی ،وزن کم ہوتا ہے ،قبض کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے ،سائنسی تحقیق کے مطابق ورزش سے جسم میں ایل ڈی ایل کو کولیسڑول اور فیٹ کم ہوتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ایل کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے جو ہمارے جسم کے لئے مفید ہے۔
حرکت میں برکت
ورزش سے شوگر کے مرضوں میں انسولین کی جسمانی ضرورت کم ہونے لگتی ہے،لہذا ورزش کے ذریعہ جسم کے اندرونی اعضاء میں انسولین محسوس کرنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے ورزش کے ذریعہ دل مضبوط اور بلڈ پریشر کم رہتا ہے ،ڈپریشن کے مریضوں کیلے ورزش بہترین تھراپی ہے چاہے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں ورزش بہت ضروری ہے خاص طور پر جب اگر آپ صحت مند زندگی گذارنے کے خواہشمند ہوں۔
متوازن غذا کا استعمال
متوازن غذا اچھی صحت کی ضامن ہے ،سوئزر لینڈ کے مشہور غذائی سائنس کے ماہر ڈاکٹر برچربیز کے مطابق جب ہم تازہ پھل اور سبزی کھاتے ہیں تو ہماری آنتوں میں موجود سفید سیل لائیکوسائیٹس تعداد میں بڑھ جاتے ہیں، یہ انسانی جسم میں مدافعت کے نظام کو مضبوط بناکر بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں،ہماری خوراک کا ہماری شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
ایک مشہور کہاوت ہے کہ اپنے دانتوں سے اپنی قبر نہ کھودو،ہمارے مصروف طرز زندگی کے باعث اب کھانے کے معمولات بھی تبدیل ہوتے جارہے ہیں ،ڈبہ بند غذائیں ،چکنائی سے لبریز باہر کے کھانے اور بیکری کے میٹھے اور چکنے کھانے ہمارے معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں جو صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں،لہذا ایسی غذاؤں سے دور رہ کر اپنی خوراک میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کو شامل کریں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19