Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185661
Published : 13/2/2017 19:44

گلشن زندگی کے پھول

کامیاب لوگوں کی زندگی میں جہاں اللہ تعالٰی کی رحمت شامل حال ہوتی ہے وہیں والدین کی دعائیں بھی ہوتی ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے تنگ کرتے ہیں لیکن تنگ بھی اسی خاطر کرتے ہیں جب ان کی تربیت اسی انداز سے کی جائے،جوچڑچڑا پن بچے نے والدین میں دیکھا اسی کا اظہار ہے۔


ولایت پورٹل:
بچوں سے کبھی ایسی بات نہ کہیں کہ وہ پلٹ کر جواب دے،چاہے آپ کتنے ہی غصے میں کیوں نہ ہوں،غصے کو قابو کیجئےخاموشی سے بعد میں بچوں کو بات سمجھائی جا سکتی ہے،چیخنے ،چلانے اور غصے میں کی جانے والی گفتگو آپ اپنے لئےبھی نقصان دہ ہے اور بچے کے لئےبھی۔
تم تو مر ہی جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’’ہاں اللہ کرکے تو مر ہی جا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ مر جائیں میں کیوں مروں؟؟
تم تو مر ہی جاتی تو اچھا تھا۔۔۔۔۔۔تو اب مار دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب پلی پلائی اولاد کو مارنے کو جی نہیں چاہتا۔
ایسی اولاد سے تو بہتر تھا ،میری اولاد ہی نہ ہوتی۔۔۔
میری اولاد نہ ہوتی تو میں بھی آج کسی قابل ہوتی،انہوں نے زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔۔
مجھے اس اولاد سے کبھی سکون نہیں ملا۔
ایسی گفتگو بچے کے ذہن میں والدین کے خلاف نفرت پیدا کر دیتی ہے ،چاہے یہ الفاظ غصے میں ہی ادا کئے جائیں۔
ایک بار غور کیجئے! بددعا دینے والی ماں کا بچہ واقعی میں مر جائے تو کیا اسے خوشی ہوگی کہ جان چھوٹی۔۔۔۔؟؟ نہیں ،ہر گز نہیں جو ماں ،بچے کی ذرا سی تکلیف، چوٹ برداشت نہیں کر سکتی ،وہ اتنا بڑا صدمہ کہاں برداشت کر ےگی۔
غصے میں دی جانے والی بددعا اور وہ الفاظ مراد نہ بھی ہو اور دعا قبول ہو جائے ۔۔۔۔قبول نہ بھی ہو آپ کا وہ مقصدبھی نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں تو پھر بچوں کے دل میں نفرتیں پیدا کرنے کا مقصد؟؟؟
کامیاب لوگوں کی زندگی میں جہاں اللہ تعالٰی کی رحمت شامل حال ہوتی ہے وہیں والدین کی دعائیں بھی ہوتی ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بچے تنگ کرتے ہیں لیکن تنگ بھی اسی خاطر کرتے ہیں جب ان کی تربیت اسی انداز سے کی جائے،جوچڑچڑا پن بچے نے والدین میں دیکھا اسی کا اظہار ہے ،اگر ایسا نہ بھی ہو تو بچوں کو آسانی سے سمجھایا جا سکتا ہے ،جب والدین خود انہیں سمجھنے پر راضی ہوں ۔۔بچوں کو ایسے ہی تو نرم پودےسے تشبیہ نہیں دی جاتی۔۔
خدانخواستہ آپ کی اولاد نہ ہوتی؟؟؟؟
اولاد کی قدر ان سے پوچھیئے جو اس نعمت کے لئے ترستے ہیں ۔۔۔
آپ کی اولاد نہ ہوتی تو کیا زندگی میں بہت سکون ہوتا۔۔۔؟؟بے اولاد افرد سے پوچھیے جو دنیا کی سب دولت لٹا کر صرف ایک بیٹی یا بیٹے کی تمنا کرتے ہیں ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15