Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185671
Published : 14/2/2017 16:26

بربہاری کے عقائد اورنظریات کا خلاصہ

بربہاری کا ماننا ہے کہ ہم لوگوں کو چاہئیے کہ خدا وندعالم کا روز قیامت ان ہی سر کی آنکھوں سے دیدار کا عقیدہ رکھیں، روز قیامت خود خداوندعالم بغیر کسی پردہ اور حجاب کے لوگوں کے حساب وکتاب کے لئے سب کے سامنے آئے گا۔


ولایت پورٹل:
مسئلہ زیارت اور کچھ دوسرے مذکورہ مسائل کے علاوہ بربہاری کے کچھ اور بھی عقائد تھے ہم یہاں صرف ابن عماد حنبلی کے قول کو نقل کرنے پر اکتفاء کرتے ہیں، لہذا اس مضمون کے پس منظر کو صحیح طور پر جاننے کے لئےاس لنک پر کلک کیجئے!
وہابیوں کے مورث اعلیٰ کی بغداد میں عزاداری امام حسین(ع) پر پابندی
بربہاری نے شرح کتاب السنۃ میں کہا: اس زمانہ میں جو کچھ بھی لوگوں سے سنو،اس کو قبول کرنے میں جلدی نہ کرو اور اس کے مطابق عمل نہ کرو، یہاں تک کہ کسی دوسرے سے یہ معلوم کرلوکہ اس سلسلہ میں اصحاب پیغمبر(ص) یا علماء اسلام نے نظریہ بیان کیا ہے یا نہیں؟ اور اگر معلوم ہوگیا کہ ان باتوں پر اصحاب پیغمبر(ص) یا علماء کرام میں سے کسی نے فرمایا ہے تو اس پر عمل کیا جائے لیکن اس کے علاوہ دوسری باتوں پر عمل نہ کرو ورنہ مستحق جہنم ہوجاؤ گے۔
خداوندعالم کے بارے میں کچھ نئی نئی باتیں پیدا ہوگئی ہیں جو بدعت اور گمراہی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے(لہٰذا ان کو قبول نہیں کرنا چاہیئے) خداوندعالم کے بارے میں صرف وہی باتیں کہی جاسکتی ہیں جن کو خود خداوندعالم نے قرآن مجید میں اپنے بارے میں بیان فرمایا ہے یا پیغمبر اکرم(ص) نے اصحاب کے مجمع میں ان کو بیان فرمایا ہے۔
ہم لوگوں کو چاہئیے کہ خدا وندعالم کا روز قیامت ان ہی سر کی آنکھوں سے دیدار کا عقیدہ رکھیں، روز قیامت خود خداوندعالم بغیر کسی پردہ اور حجاب کے لوگوں کے حساب وکتاب کے لئے سب کے سامنے آئے گا۔
اسی طرح یہ ایمان بھی رکھنا ضروری ہے کہ پیغمبر اکرم(ص)کے لئے روز قیامت ایک حوض ہوگا، اور تمام دیگرپیغمبروں کا بھی ایک حوض ہوگا، سوائے صالح پیغمبر کے ،کہ ان کا حوض ان کے ناقہ (اونٹنی)کے پستان ہوںگے۔
اسی طرح یہ عقیدہ بھی رکھنا ضروری ہے کہ حضرت رسول اکرم(ص) روز قیامت پل صراط پر تمام گناہکاروں اور خطا کاروں کی شفاعت کریں گے، اور ان کو نجات دلائیں گے،نیز تمام پیغمبروں، صدّقین اور شہداء وصالحین کو روز قیامت حق شفاعت ہوگا۔
اسی طرح اس بات پر بھی ایمان رکھنا ضروری ہے کہ خداوندعالم نے جنت وجہنم کو خلق کررکھا ہے اور جنت ساتویں آسمان پر ہے اور اس کی چھت عرش ہے اور دوزخ زمین کے ساتویں طبقہ میں ہے۔
نیز اسی طرح یہ عقیدہ بھی ضروری ہے کہ حضرت عیسی(ع) آسمان سے زمین پر تشریف لائیں گے، دجّال کو قتل کریں گے، شادی کریں گے اور قائم آل محمد (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے پیچھے نماز پڑھیں گے، اس کے بعد اس دنیا سے چلے جائیں گے۔
جو شخص کسی بدعت گزار کی تشییع جنازہ میں شرکت کرے تو وہ وہاں سے واپس لوٹ آنے تک خدا کا دشمن ہے ، وغیرہ وغیرہ۔(۱)
.........................................................................................................................................................................................
حوالہ:خلاصہ از شذرات الذھب ابن عماد،ج۲ ،ص ۳۲۱ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15