Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185695
Published : 15/2/2017 16:22

اسرائیل فلسطین کا بہی خواہ، فلسطینی اپنے دشمن:بادشاہ قطر

غزہ کے لئے قطر کے خصوصی ایلچی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کو فلسطین کی ترقی کا حامی اور فلسطینی رہنماﺅں کو اپنی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے کر اسرائیل کی حمایت کی ہے جس کے بعد عرب حکام کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غداری نمایاں ہوتی جارہی ہے۔


ولایت پورٹل:ڈیلی پاکستان نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کے لئے قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کو فلسطین کی ترقی کا حامی اور فلسطینی رہنماﺅں کو اپنی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے کر اسرائیل کی حمایت کی ہے جس کے بعد عرب حکام کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غداری نمایاں ہوتی جارہی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کیلئے قطر کے خصوصی ایلچی محمد العمادی کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں فلسطینی رہنما اپنے شہریوں کی بہتر زندگی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ اسرائیل ترقی کے منصوبوں پر کام کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور ایجنسیوں سے رابطے میں ہوں اور اسرائیل کے ساتھ ہمارا تعلق شاندار ہے،قطری حکام  اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخرکر رہے ہیں۔ خلیجی عرب ریاستوں کے غدار اور خائن حکام کی وجہ سے مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوپا رہا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19