Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185701
Published : 15/2/2017 17:13

کامیاب ازدواجی زندگی کے اصول

ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا ساتھی مجھے دیکھ کر خوش ہو،ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ آپ اسے دیکھ کر خوش ہوئے ہیں ،آپ کی یہ کوشش بہت اثر دکھاتی ہے،ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اچھا تاثر پیدا کرتی ہے جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


ولایت پورٹل:شادی ایک ایسا لفظ ہے جس کو سن کر ذہن میں ایک خوبصورت ،خوشیوں سے بھرپور زندگی کا تصور آتا ہے ،مرد ہو یا عورت ہر ایک کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ شادی کہ بعد اس کی زندگی خوشیوں سے بھر جائے گی ،لیکن بعض اوقات ہماری کوششوں کے باوجود ایسا نہیں ہوتا،بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو شادی کے بعد کی زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں،جنہیں اگر ہم اپنا لیں تو ایک کامیاب ازدواجی زندگی گذار سکتے ہیں۔
۱۔اعتماد کی فضا قائم کریں
کامیاب شادی شدہ زندگی گذارنے کے لئے اعتماد کو بنیاد بنایا جائے، اور کسی کو بھی آپ اپنے ہمسفر کا نعم البدل تصور نہ کریں،چونکہ یہ سوچ آپ کی کامیاب زندگی کو متاثر کرسکتی ہے۔
 ۲۔ایک دوسرے کو عزت کریں
اپنے شریک حیات کی بات کو غور سے سنیں ،ایک دوسرے کی عزت کامیاب زندگی کا اہم حصہ ہے،جب آپ اپنے ساتھی کی بات پر توجہ دیں گے تو اسے لگے گا کہ آپ اس کی عزت کرتے ہیں اور اس کی  بات کو اہمیت دے رہے ہیں اگر آپ کسی اہم کام میں مصروف ہیں اور اس کی بات نہیں سن سکتے تو  اسے اس بات سے آگاہ کیجئے اور کسی دوسرے وقت پر اس کی بات غور سے سنیئے۔
۳۔مل کر چیزوں سے لطف اندوز ہوں
ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جنہیں آپ مل کر انجوائے کرسکتے ہیں،ایسے کاموں کا انتخاب کریں جنہیں آپ مل کر انجام دے سکتے ہیں چونکہ آپ ایک دوسرے شریک حیات ہیں یہ بھی خوش گوار ازدواجی زندگی کے لئے اہم ہے۔
۴۔غصے کے جواب میں غصہ نہ کریں
اگر آپ کے ساتھ کو غصہ آرہا ہے تو آپ خود پرسکون رہنے کی کوشش کریں اور جب اس کا موڈ بہتر ہوجائےتو اپنا موقف سمجھانے کی کوشش کریں۔
۵۔ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے بات کریں
اپنی بات صحیح ثابت کرنے کے لئے محبت سےسمجھائیں اس طرح وہ آپ کی بات زیادہ اچھے طریقے سے سمجھ سکتا ہے،زور اور زبردستی بگاڑ کا باعث بن جاتی ہے۔
۶۔محبت کا اظہار کریں
اپنی محبت کا اظہار کرنے کا وقت ضرور نکالیں اور اپنے کمرے میں کسی تیسرے شخص کی بات نہ کریں دوسری تمام باتوں کو صبح ناشتے کے لئے رکھیں۔
۷۔ ایک دوسرے کا ساتھ دیں
کام کی زیادتی،پریشانی یا مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اسے اکیلا نہ چھوڑیں۔
۸۔گڑے مردے نہ اکھاڑیں
اپنے ساتھی کی غلطیوں کو بار بار یاد دلانا اچھی عادت نہیں ہے،اس سے آپ کے ساتھی کا دل ضرور دکھے گا،پرانی باتوں کو نظر انداز کرکے مستقبل کی اچھی باتوں کی پلاننگ کریں
۹۔لڑائی کو ختم کریں
کوئی بھی مسئلہ ہو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں اچھی باتیں اور محبت کا اظہار لڑائی کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے
۱۰۔اپنے ساتھ پر شک نہ کریں
اپنے ساتھی کی ذاتی چیزوں کو شک کی بناء پر چیک نہ کریں ،ایک دوسرے پر اعتماد کریں اور اپنی بات دوسرے سے نہ چھپائیں،کامیاب شادی کی بنیاد ایمانداری پر قائم ہوتی ہے،اگر آپ اپنے ساتھی سے کوئی بات جاننا چاہیں تو اس کی جستجو میں رہنے کے بجائے اس سے پوچھ لیں
۱۱۔نرمی سے بات کریں
اپنے ساتھی سے بات کرتے ہوئے نرمی اختیار کریں،بات چیت میں شکریہ اور برائی مہربانی کے الفاظ استعمال کریں ،آپ کے انداز میں بناوٹ نہ ہو تاکہ آپ کے ساتھی کو اس بات کا اندازہ ہو کہ آپ اس کی حقیقت میں عزت کرتے ہیں۔
۱۲۔مسکرا کر استقبال کریں
ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میرا ساتھی مجھے دیکھ کر خوش ہو،ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ آپ اسے دیکھ کر خوش ہوئے ہیں ،آپ کی یہ کوشش بہت اثر دکھاتی ہے،ساتھی کو دیکھ کر آپ کی مسکراہٹ اچھا تاثر پیدا کرتی ہے جو کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15