Tuesday - 2018 June 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185723
Published : 16/2/2017 16:0

تیس سال سے شام کے خلاف امریکہ کر رہا ہے سازشیں: سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات

امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات کے منظر عام پر آنے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ امریکا گذشتہ کئی عشروں سے شام کی حکومت کو گرانے کی سازش میں مصروف ہے۔

ولایت پورٹل:سی آئی اے کی چوبیس صفحات پر مشتمل ان خفیہ دستاویزات میں جو جولائی انیس سو چھیاسی میں تیارکی گئی تھیں، فاش کیا گیا ہے کہ اس وقت کی ریگن انتظامیہ کے حکام شامی حکومت کو گرانے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تھے- اس وقت امریکی حکام، شام کے اس وقت کے صدر  حافظ الاسد کی حکومت کے خلاف مغرب اور اسرائیل کے ساتھ مل کر خفیہ جنگ کی سازش کر رہے تھے- ان دستاویزات میں جو بعد کے برسوں کے واقعات پر بھی مشتمل ہے، شام کی موجودہ  بشار اسد کی موجودہ حکومت کو گرانے کے لئے کئی ممکنہ منصوبوں کا پردہ فاش کیا گیا ہے،ان دستاویزات میں کچھ ایسی بھی باتیں ہیں جو ویکی لیکس کے انکشافات سے مطابقت رکھتی ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 June 19