Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185725
Published : 16/2/2017 16:13

بغداد میں خودکش دھماکہ؛پچیس افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔


ولایت پورٹل:سومریہ نے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے شہر حبیبیہ کے گنجان آباد علاقے صدر میں ہوا جہاں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی بازار میں دھماکے سے اڑادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بازار میں ہوا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا،وہابی دہشت گرد اس سے قبل بھی بغداد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23