Saturday - 2018 June 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185728
Published : 16/2/2017 16:54

پوری دنیا خطرہ میں ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کی تاریخ میں خطرناک ہنگامی صورت حال پیدا ہونے پر سخت خبردار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اخبار گارڈین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے دنیا کی موجودہ صورت حال کو پرآشوب اور بحرانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور بحران کے مقابلے میں دنیا کو شکست سے بچانے کے لئے متحدہ یورپ کی اشد ضرورت ہے،انھوں نے دنیا کی موجودہ صورت حال کا پہلی عالمی جنگ کے آغاز سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف نئی شکل میں کثیر جانبہ تعاون کے ذریعے ہی بڑھتے ہوئے خطرے کو روکا جا سکتا ہے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اب ایک قطبی یا دو قطبی دنیا کا وجود ہی نہیں رہا ہے اور دنیا بھی، ابھی چند قطبی مرحلے میں داخل نہیں ہوئی ہے مگر بہت سے پہلوؤں سے اس کی صورت حال بحرانی ہو گئی ہے،انھوں نے امریکہ کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے حصول کے لئے جمہوری اقدار سے چشم پوشی کئے جانے پر بھی خبردار کیا،واضح رہے کہ امریکہ کی نئی حکومت، چند جانبہ حکومت اور دنیا کے پناہ گزینوں کے سلسلے میں نرم رویہ اختیار کئے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے پیش نظر بہت سے بنیادی اصولوں کی مخالفت کر رہی ہے۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 June 23