Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185749
Published : 18/2/2017 14:29

بحرین کی شاہی حکومت، ایرانی شاہ کا راستہ اختیار نہ کرے:خطیب جمعہ تہران

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے دشمن کی ہرزہ سرائی کے جواب میں اس کے منہ پر زوردار مکا رسید کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی،خطیب جمعہ  نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ  22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے دشمن کی سازشوں کے جواب میں اس کے  منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔
آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ ایرانی عوام کا انقلاب ،  فقاہتی اور حسینی انقلاب ہے جس کی عوام خود بھر پور حمایت کرتے ہیں یہ عوامی اسلامی انقلاب ہے جس کی عوام خودحفاظت کررہے ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر دشمنوں کے اندر ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت ہوتی تو وہ اس سے دریغ نہ کرتے لیکن دشمن میں اب اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایران پر کوئی ایسی جنگ مسلط کریں جس سے خود اس کا وجود یا خطے میں اس کے مفادات ختم ہوجائیں اسی لئے اس نے اب ایران کے خلاف فوجی حربوں کے بجائے اقتصادی اور ثقافتی حربوں کا رخ کرلیا ہے۔
 مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17