Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185765
Published : 18/2/2017 18:10

پوری دنیا میں امن کی نعرہ بازی کرنے والوں کا اپنا حال

امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو باون واقعات میں انتالیس افراد ہلاک اور بیاسی دیگر زخمی ہو گئے۔


ولایت پورٹل:امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے ایک سو باون واقعات رونما ہوئے جن میں  انتالیس افراد ہلاک اور بیاسی دیگر زخمی ہو گئے،صرف جمعے کے روز فائرنگ کے چھیالیس واقعات میں سات افراد ہلاک اور انتیس دیگر  زخمی ہوئے جبکہ جمعرات کے روز فائرنگ کے رونما ہونے والے ایک سو چھے واقعات میں بتّیس افراد ہلاک اور ترپن دیگر زخمی ہوئے،امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکزکی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ کے آغاز سے سترہ فروری تک امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے سات ہزار سات سو پندرہ واقعات رونما ہوئے جن میں دو ہزار اڑتیس افراد ہلاک اور تین ہزار آٹھ سو چوّالیس دیگر زخمی ہوئے جن میں بارہ برس سے کم عمر کے اٹھتّر بچے شامل ہیں۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11