Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185769
Published : 18/2/2017 19:10

دشمن کو ایران کی سرحدوں کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیں گے:سپاہ پاسدارن

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ کسی بھی دشمن کو ملکی سرحدوں کے قریب پھٹکنے اجازت نہیں دی جائے گی۔


ولایت پورٹل:تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ سرحدی استحکام کی وجہ سے ایم کے او اور داعش کے دہشت گرد ایران میں دراندازی کرنے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور اب تک دہشت گردوں کے متعدد اقدامات کو ناکام، ان کی ٹولیوں کو نابود اور بہت سے عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر نے کہا کہ ہماری بری فوج کے جوان دشمن کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی ایران کی سرحدوں کے قریب پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتیں خطے میں بدامنی پھیلا کر ایران کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن مسلح افواج کی چوکسی کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17