Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 185770
Published : 18/2/2017 19:19

حقیقی ایمان

امام محمد تقی(ع)کا فرمان ہے:جوشخص خدا پر بھروسہ کر تا ہے خدا اس کو خوشی دکھلاتا ہے، جوشحص خدا پر توکل کرتا ہے خدا اس کو مصیبتوں سے بچاتا ہے،خدا پر بھروسہ ایسا قلعہ ہے جس میں مؤمن ہی جاسکتا ہے خدا پر توکل کرنا برائی سے بچانے کا ذریعہ اور ہر دشمن سے حفاظت کا وسیلہ ہے۔


ولایت پورٹل: ہم نے گذشتہ ایام سے اپنے قارئین کرام کی خدمت میں معصومین (ع) کے نورانی کلام سے کچھ اقتباس پیش کرنے کی کوشش کی ہے آج اسی سلسلہ کی اہم کڑی نذر احباب ہے!

اللہ پرایمان اس پر بھروسہ اور توکل پر دلالت کر تا ہے ہم اُن میں سے ذیل میں چند نصیحتیں بیان کر رہے ہیں:
۱۔ اللہ پر اعتماد
امام محمد تقی(ع)کا فرمان ہے:جوشخص خدا پر بھروسہ کر تا ہے خدا اس کو خوشی دکھلاتا ہے، جوشحص خدا پر توکل کرتا ہے خدا اس کو مصیبتوں سے بچاتا ہے،خدا پر بھروسہ ایسا قلعہ ہے جس میں مؤمن ہی جاسکتا ہے خدا پر توکل کرنا برائی سے بچانے کا ذریعہ اور ہر دشمن سے حفاظت کا وسیلہ ہے۔(۱)
اِن سنہرے کلمات میں جس چیز کی تمام انسانوں کو اپنی زندگی میں ضرورت ہوتی ہے وہ خالق کائنات اور زندگی دینے والے پر بھروسہ کرنا ہے جس نے اللہ پر بھروسہ کیا وہ خو شی دیکھے گا اور اللہ پر بھروسہ کرنا انسان کے امور کے لئے کافی ہے۔
۲۔اللہ کے ذریعہ بے نیازی
امام محمد تقی(ع)نے اللہ کے ذریعہ بے نیازی اور اسی سے امید باندھنے کی دعا فر مائی:
جوشخص خدا کے ذریعہ بے نیاز ہوگا لوگ اسی کے محتاج ہوں گے اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا لوگ اس سے محبت کر یں گے۔(۲)
۳۔اللہ سے لو لگانا
امام محمد تقی(ع) نے اللہ سے لو لگانے کی ترغیب دلائی چوں کہ خدا کا فیض اور لطف و کرم کبھی ختم نہیں ہوتا:
لیکن جس نے اللہ کے علاوہ کسی اور سے لَو لگائی خدا اس شخص پر لو لگانے والے کو غالب کردیتا ہے۔(۳)

..........................................................................................................................................................................................

حوالہ جات:
۱۔الارشاد،ص ۲۶۱ ،وسائل،ج ۹ ،ص ۱۸۷ عیرہ۔
۲۔الفصول المھمۃ،ابن صباغ مالکی،ص ۳۷۳ ۔
۳۔جوھرۃ الکلام،ص ۲۵۰ ۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24